ویانا (جیوڈیسک) آسٹریا میں برطانیہ کی شہزادی ڈیانا کی 16 ویں برسی کے موقع پر ایک مداح کے بنائے گئے مجسمے کی رونمائی کی گئی۔ برطانیہ کی عوامی شہزادی لیڈی ڈیانا کودنیا سے گزرے 16 برس بیت گئے ہیں، مگر وہ آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔
آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں مقامی ریڈیو کے صحافی نے لیڈی ڈیانا کی 16 ویں برسی کے موقع مجسمہ بنا کرانہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس مجسمے پر لاکھوں دلوں کی ملکہ درج تھا۔ یادگاری مجسمے کی نقاب کشائی کے موقع پر لیڈی ڈیانا کے سیکڑوں مداح بھی موجود تھے، جنہوں نے بعد میں مجسمے کے ساتھ تصویریں بھی بنوائیں۔