ویانا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہو گیا

Tennis

Tennis

ویانا (جیوڈیسک) ویانا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، سونگا، ٹامی ہاس، روبن ہاس اور لکاس روسل نے سیمی فائنل میں سیٹ پکی کر لی۔

فراسیسی ٹینس سٹار سونگا نے میزبان ملک کے کھلاڑی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی، سونگا کی جیت کا سکور چھ چار، تین چھ اور سات چھ رہا، ایونٹ کے سیمی فائنل مقابلے آج ہوں گے، سونگا کا مقابلہ روبن ہاس سے ہو گا، جرمن کھلاڑی ٹامی ہاس جمہوریہ چیک کے کھلاڑی کے خلاف زور بازو دکھائیں گے۔