ویانا اوپن:جوویلفریڈ سونگا اور ٹامی ہاس کوارٹر فائنل میں

 Tommy Hose

Tommy Hose

ویانا (جیوڈیسک) دفاعی چیمپئن جوویلفریڈ سونگا اور جرمنی کے ٹومی ہاس نے ویانا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

آسٹریا کے شہر ویانا میں جاری اے ٹی پی مینز سنگلز ایونٹ کے دوسرے رانڈ میں دلچسپ مقابلے ہوئے ٹاپ سیڈ فرانس کے جوویلفریڈ سونگا نے جرمن حریف کو سٹریٹ سیٹس میں چھ ایک اور چھ ایک سے شکست دی۔

ایک اور میچ میں جرمنی کے ٹومی ہاس نے سلواکیہ کے Miloslav کے خلاف فتح سمیٹی، ٹومی ہاس کی کامیابی کا سکور سات پانچ اور سات چھ رہا، دیگر میچز میں میزبان ملک کیڈومینک، اٹلی کے فیبیو اور ہالینڈ کے روبن ہاس بھی کامیابی حاصل کر کے اگلے راڈ میں پہنچے۔