ویانا (جیوڈیسک) ٹاپ سیڈ ڈیوڈ فیرراوراینڈی مرے نے ویانا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راوٴنڈ میں کامیابی حاصل کر کے اے ٹی پی ٹورفائنلز کھیلنے کی امیدوں کو روشن رکھا۔
آسٹریا کے شہر ویانا میں جاری ایونٹ کے دوسرے راوٴنڈ میں اسپین کے ڈیوڈ فیرر نے جرمنی کے توبیاس کامکے کو شکست دے کر تیسرے راوٴنڈ میں جگہ بنائی۔
فیرر کو جرمن حریف کی جانب سے پہلے سیٹ میں سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، انہوں نے ایک گھنٹے اٹھائیس منٹ میں سات پانچ اور چھ ایک سے فتح سمیٹی۔سیکنڈ سیڈ برطانیہ کے اینڈی مرے کینیڈا کے واسک پوسپیسل کیخلاف فتح سمیٹتے ہوئے اگلے مرحلے میں پہنچ گئے۔
مریکی فتح کا اسکور چھ چار اور چھ چار رہا۔ سال کے آخری ٹورنامنٹ اے ٹی پی ٹورفائنلز کی دوڑمیں ڈیوڈ فیرر نویں جبکہ مرید سویں نمبر پر ہیں۔