ہنوئی (جیوڈیسک) ویت نام کے قریب لاپتا ہونے والے ملایشیا کے طیارے کی تلاش جاری ہے، امریکا نے تلاش میں مدد دینے کی پیشکش کر دی ہے، جبکہ بوئنگ کمپنی اور دیگر امریکی ایجنسیوں کے نمائندے آج کوالالمپور پہنچیں گیغیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ویتنامی بحریہ کے ہوائی جہاز نے سمندر میں ملبے کی نشاندہی کی ہے جس کے بارے میں شبہ ہے کہ یہ لاپتا طیارے کا ہوسکتا ہے
ابتدائی تفتیش میں دو افراد کے چوری شدہ پاسپورٹ پر سفر کرنے کا علم ہوا تھا جس کے بعد واقعے میں دہشت گردی کا شبہ بھی ظاہر کیا گیا ہے، دوسری جانب امریکا نے کہا کہ تحقیقات کے لئے ایف بی آئی کے اہلکار کو ملایشیا نہیں بھیجا گیا ہے البتہ معاملے کی تحقیقات میں مدد کی پیشکش ضرور کی ہے، جبکہ بوئنگ کمپنی اور دیگر امریکی ایجنسیوں کے نمائندے تحقیقات کے لئے آج کوالالمپور پہنچیں گے۔