ویتنام: پتنگ کی ڈور سے لٹک کر پانچ سالہ بچہ جاں بحق

Kites

Kites

ہنوائی (جیوڈیسک) افسوسناک واقعہ ویت نام کے سب سے بڑے شہر ہوچی من میں پیش آیا پانچ سالہ DAT اپنی والدہ کے ساتھ ملکر پتنگ بازی کے سالانہ مقابلے میں جوش وخروش سے حصہ لے رہا تھا کہ اس کی ٹانگ دیوقامت پتنگ کی رسی کے ساتھ بری طرح پھنس گئی۔

پتنگ دیکھتے ہی دیکھتے ننھے DAT کو گھسیٹتے ہوئے ساٹھ میٹر تک فضا میں لے گئی جہاں وہ کافی دیر تک ہوا میں لٹکا رہا۔

اچانک اس کا پاؤں رسی سے الگ ہوا اور وہ نیچے گر کر شدید زخمی ہو گیا۔ اسے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔