ویت نام: فوجی ہیلی کاپٹر کریش، 16 ایئر فورس اہلکار ہلاک

Vietnam

Vietnam

ہنوئی (جیوڈیسک) ویت نام میں پیر کو ایک ہیلی کاپٹر گرنے سے اس میں سوار کم از کم 16 افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

حکام کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب روسی ساخت کا ہیلی کاپٹر ’ایم آئی-171‘ اڑان بھرنے کے 15 منٹ بعد ہی ہنوئی کے مغرب میں ایک گاوں میں گر کر تباہ ہوا۔

ہلاک ہونے والے 16 افراد کا تعلق ائیر فورس سے تھا۔ ہیلی کاپٹر کے ذریعے پیرا شوٹ کی مدد سے زمین پر اترنے کی تربیت دینے کی مشق کی جا رہی تھی۔ اس نوعیت کے ہیلی کاپٹر کو بنیادی طور پر ٹرانسپورٹ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔