ویتنام میں مسافر بسوں اور ٹرک کے درمیان تصادم سے 13 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

Accident

Accident

ہنوئی (جیوڈیسک) ویتنام میں دو مسافر بسوں اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ویتنام کے صوبے بنھ تھوان میں 2 مسافربسیں تصادم کے بعد قریب سے گزرنے والے ٹرک سے جا ٹکرائی، تصادم کے بعد تینوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ حادثے میں 13 مسافرموقع پرہی دم توڑگئے جب کہ درجنوں کوزخمی حالت میں اسپتال پہنچادیا گیا۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 36 افراد بہت زیادہ جھلسے ہوئے ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ ویتنام ان ممالک میں شامل ہیں جہاں سڑکوں پرپیش آنے والے حادثات میں سب سے زیادہ اموات ہوتی ہیں اوریہاں ہرروزاوسطاً 35 افراد ٹریفک حادثات کا شکار ہوکر لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔