ویت نامی جہازوں کی ٹکریں، چین کی ویت نام کو وارننگ

China

China

بیجنگ (جیوڈیسک) چینی وزارتِ خارجہ نے ان کارروائیوں کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے ہنوئی سے کہا ہے کہ یہ اشتعال انگیزیاں بند کی جائیں۔ بحری ڈرلنگ رگ ایک ایسا بڑا بحری جہاز ہوتا ہے۔

جو سمندر میں معدنیات یا تیل وغیرہ کی تلاش کا کام کرتا ہے۔ہنوئی کا کہنا ہے کہ اس کے سمندری علاقے میں تیل کی تلاش کا کام بند کیا جائے۔ بحرِ جنوبی چین کے اس علاقے پر چین سمیت کئی ملک دعوے دار ہیں۔

بیجنگ 20ویں صدی کے ایک نقشے کی بنیاد پر اس پورے علاقے کو اپنی حدود قرار دیتا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اس کا یہ دعویٰ ایک ہزار سالہ تاریخ رکھتا ہے۔ ڈرلنگ رگ اس وقت پاراسل جزائر کے قریب ہے جن پر چین اور ویت نام دونوں دعویدار ہیں۔ چینی وزارتِ خارجہ نے اپنی ڈرلنگ رگ کی موجودگی کا طویل دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی خود مختارانہ حدود میں کام کر رہا ہے۔