گائوں موضع میڑھ کے رہائشی نوجوان کامران نے اپنی سگی بہن ارضن شہزادی کو قابل اعتراض حالت میں دیکھ کر آشنا روشن علی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا
Posted on October 7, 2013 By Tahir Webmaster گجرات
ملکہ : تھانہ گلیانہ کے نواحی گائوں موضع میڑھ کے رہائشی نوجوان کامران نے اپنی سگی بہن ارضن شہزادی کو قابل اعتراض حالت میں دیکھ کر آشنا روشن علی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
تفصیل کے مطابق کا مران ولد کفایت علی سکنہ میڑھ نے گزشتہ رات اپنی سگی بہن ارضن شہزادی دختر کفایت علی سکنہ میڑھ کو روشن علی ولد محمد صدیق سکنہ بستی بگڑا تحصیل جتوئی ضلع مظفر گڑھ کو اپنی بہن کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دیکھ کر دونوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا پولیس نے ملزم کامران کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ نعشیں پوسٹمارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کھاریاں منتقل کر دی ہیں۔