کاہنہ (نامہ نگار ) کاچھا گائوں میں کئی دنوں سے ہونے والی فحاشی کا پردہ چاک کردیا گیا، مگر افسوس صد افسوس قانون کے رکھوالوں نے ہی قانون کی پروہ نا کرتے ہوئے ملزمان کے سرپرست بن گئے۔
کئی دنوں سے کاچھا گائون پر واقع 5 مرلہ گھر فحاشی کا اڈا بنا ہوا تھا ، جو کے محلے داروں کے لیے عذاب سر درد بنا ہوا تھا،منگل کے روز محلے داروںنے شک کی بنا پر دیکھا تو گھر کے اندر 2 لڑکیاں اور 3 لڑکے کھلے عام اپنے نا پاکیزہ معاملات میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے اور ان سب کو کا ہنہ کاچھا چوکی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
حسن خان مالک مکان سے رابطہ کرنے سے معلوم ہوا کہ یہ گھر اس نے دو سال سے خریدا ہے اور اسکی چابی اس نے اپنے ملازم کو باتھ روم استعمال کرنے کے لیے دی تھی،چوکی انچارج ، محمد آصف سے رابطہ کر نے پر انہوں نے موقف دینے سے انکار کر دیا اور اپنا نمبر بند کر ڈالا۔
پکڑے گئے ملزمان کو پو لیس نے چند ہی گھنٹوں میں مک مکا کر کے چھوڑ ڈالا ،علاقے کے مکین سرآپا احتجاج ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے پر زور اپیل کرتے ہے کہ علاقے کو ایسی گندگی سے نجات دلائی جائے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچا یا جائے۔