دیہاتوں اور شہروں میں عوام کی سرکاری راستوں 5/5پر فٹ تک ناجائز تجاوزات

Galyana

Galyana

گلیانہ (زاہد مصطفی اعوان) دیہاتوں اور شہروں میں عوام کی سرکاری راستوں 5/5پر فٹ تک ناجائز تجاوزات ۔عوام الناس کا چلنا اور گاڑی لے کر گزرنا مشکل ہو گیا۔

اے سی کھاریاں سے ناجائز تجاوزات ختم کروانے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق گلیانہ ،بھگوال ۔ملکہ ۔ٹھوٹھہ رائے بہادر ڈوگہ اور گوٹریالہ سمیت تمام دیہاتوں میں مین گزر گاہوں کے ساتھ اپنے گھروں کو جانے والے گیٹ کے سامنے اکثر لوگوں نے 5/5فٹ تک کی سیڑھیاں بنا رکھی ہیں۔

جبکہ لوگ اپنے گھر کے سامنے ایک انچ بھی جگہ عوام الناس اور رفاہ عامہ کے لئے نہیں چھوڑتے ۔اور الٹا اپنے اپنے گھروں کے سامنے تھڑے اور ناجائز سیڑھیاں بنا لیتے ہیں۔

جہاں سے عوام الناس گاڑیاں تو درکنار پیدل چلنا بھی مشکل ہو جاتا ہے ۔گلیانہ اور گردو نواح کے عوام نے اے سی کھاریاں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر ایک ایک گاوں کا دورہ کریں اور اپنی سربراہی ہیں ناجائز تجاوزات ختم کروائیں۔