کراچی: شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے تحت گوٹھوں اور پرائیویٹ سوسائٹیز میں خصوصی صفائی اور سرسبز مہم کا آغاز کردیا گیا گزشتہ روز جمعہ گوٹھ ،صدیق گوٹھ سمیت ملحقہ گوٹھوں اور یونین کونسل نمبر 7 اور 6 میں موجود پرائیویٹ سوسائٹیز میں خصو صی صفائی مہم کے دوران کوڑاکرکٹ ،مٹی اور ملبے کے ڈھیروں کو اُٹھا کر ٹھکانے لگانے کے ساتھ شاہراہوں کی دیواروں سے وال چاکنگ اور آویزاں بینرز اُتا دیئے گئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن کے ہمراہ صفائی وستھرائی اور بلدیاتی انتظامات کے جائزے کے لئے اچانک جمعہ گوٹھ پہنچ گئے اور بلدیہ کورنگی کے تحت جاری خصوصی صفائی مہم کا معائنہ کرتے ہوئے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ گوٹھوں میں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کو مزید بہتر بنا کر مسائل سے پاک معاشرے کا قیام یقینی بنا ئیں اس موقع پر جمعہ گوٹھ سمیت ملحقہ گوٹھوں اور شاہ فیصل زون یونین کونسل نمبر7میں قائم پرائیویٹ سوسائٹیز کا دورہ کرکے صفائی وستھرائی کے حوالے سے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ گلیوں اور محلوں کی سطح پر سوئپنگ کے انتظامات کی بہتری کے ساتھ علاقائی سطح پر فراہمی و نکاسی آب سمیت بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات کرکے عوام کو درپیش مسائل سے نجات دلائیں۔
اس موقع پر گوٹھوں کے مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ ایم کیو ایم دیہی علاقوں کو بنیادی سہولیات سے آراستہ کرکے شہری اور دیہی تفریق کا خاتمہ چاہتی ہے اور قائد تحریک محترم الطاف حسین کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے بلا تفریق رنگ و نسل ترقی اور عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں انہوں نے گوٹھوں کے مکینوں کو یقین دلا یا کہ شاہ فیصل زون میں آباد تمام گوٹھوں کو بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائیگااس موقع پر مسرور احمد میمن نے گوٹھوں کے مکینوں کی جانب سے کچرا کنڈیوں سے کچرے کی عدم منتقلی کی شکایات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ سالڈ ویسٹ کے علاقائی ذمہ دران کو ہدایت کی کہ کچرا کنڈیوں سے کچرے کی روزانہ کی بنیاد پر منتقلی کو یقینی بنا ئیں میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے کہاکہ عوامی سہولیات کی فراہمی میں غفلت برتنے کا سلسلہ ختم کیا جائے اور عوامی مسائل کے خاتمے کے لئے تمام تر وسائل اور صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے۔