ملکہ (عمر فاروق اعوان سے) نواحی موضع پلاہوڑی میں گائوں کی تعمیر و ترقی اور عوام الناس کی فلاح و بہبود کے لیے تنظیم کا قیام۔ و یلج و یلفیئر ٹرسٹ پلاہوڑی کے صدر چوہدری محسن شہزاد۔ نائب صدر چوہدری سکندر امین۔ جنرل سیکرٹری چوہدری عاطف مشتاق۔ جبکہ فنانس سیکرٹری چوہدری نعیم افتخار ہوں گے۔
مالی معاملات میں چوہدری عابد شریف پرنسپل غزالی پبلک سکول ان کی معاونت کریں گے۔ ٹر سٹ گائوں کی تعمیر و تر قی اور عوامی فلاح و بہبود کے مختلف منصوبے رکھتا ہے۔ جنہیں بتد ریج بروئے کار لایا جائے گا۔ ٹرسٹ کو گائوں کے بزرگوں کی سرپرستی حاصل ہے۔