قصور کے متعدد نواحی دیہات زیرآب، اوچ شریف کے قریب فلڈ الرٹ جاری

Flood

Flood

قصور (اصل میڈیا ڈیسک) قصور میں دریائے ستلج میں پانی کی سطح 19 فٹ تک پہنچ گئی، سیلابی ریلا کئی دیہاتوں میں داخل ہو گیا۔ رابطہ سڑکیں بھی بند ہو گئیں۔ اوچ شریف کے قریب دریائے ستلج میں بھی فلڈ الرٹ جاری کر دیا گیا۔

دریاؤں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر کٹاؤ، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، قصور میں دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کی سطح 19 فٹ تک بلند ہو گئی جس سے کئی دیہاتوں میں دوبارہ پانی داخل ہوگیا، رابطہ سڑکیں بھی بند ہو گئیں۔ پاکپتن میں ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، جس سے 71 بستیاں ڈوب گئیں، سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں۔

ادھر اوچ شریف کے قریب دریائے ستلج میں بھی پانی کا بہاؤ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ ہیڈ پنجند کے قریبی علاقوں میں حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

نقصانات سے بچنے کیلئے علاقہ مکینوں نے مال مویشی سمیت نقل مکانی شروع کردی ہے۔ انتظامیہ صرف میڈیکل کیمپ لگانے تک محدود ہے۔