ہم اہلیان ملکہ کا شکر گزار ہیں جنھوں نے ہمیں اپنے قیمتی ووٹ سے نوازا

Malka

Malka

ملکہ (زاہد مصطفی اعوان ) سابق امیدوار جنرل کونسلر یونین کونسل ملکہ ملک اصغر علی اعوان اور ممتاز مسلم لیگی رہنما ملک عبد الحالق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اہلیان ملکہ کا شکر گزار ہیں جنھوں نے ہمیں اپنے قیمتی ووٹ سے نوازا۔

ہم پہلے بھی اہلیان ملکہ اور دوسرے دیہاتوں کے خدمت گزار تھے اور آئندہ بھی ان کے خدمت گزار رہیں گے ۔یونین کونسل ملکہ کی ترقی ہم سب کا فرض ہے ۔انھوں نے کہاکہ ڈیرہ ملک اصغر علی اعوان علاقہ کے عوام کے لئے ہر وقت کھلا ہے اور کھلا رہے گا۔

ہم عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ۔ملک اصغر علی اعوان نے کہا کہ ملکہ یونین کونسل میں جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار کو مذید تیز کریں گے ۔الیکشن ایک کھیل ہے ہار جیت نصیب کی بات ہے ۔الیکشن کو ایک کھیل کی طرح لینا چاہیے۔