اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اکرم درانی نے الیکشن کمشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق کیس میں تحریری جواب جمع کروا دیا۔ الیکشن کمشن نے عدم شواہد کی بنا پر اے این پی کے رہنما اسد قیصر کیخلاف درخواست خارج کر دی۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر اکرم خان درانی نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق الیکشن کمشن میں تحریری جواب جمع کرایا جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات کے دوران دستار بندی کی تقریب میں شرکت ضرور کی لیکن اس کا مقصد انتخابی مہم نہیں بلکہ امیدوار کی کامیابی کیلئے دعا اور قرآن خوانی تھا۔
جواب میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے اعلان سے دو تین ماہ قبل تقریب کی تاریخ طے کی گئی۔ کمیشن نے کیس کی سماعت گیارہ جون تک ملتوی کر دی۔
الیکشن کمشن نے سپیکر خیبر پختونخواہ اسد قیصر کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق اے این پی کے رہنما محمد اسماعیل کی درخواست شواہد ناکافی ہونے کے باعث خارج کر دی۔