حیدرآباد (جیوڈیسک) تشدد کا نشانہ بنائے جانے سمیت ان کی لاشیں سڑکوں پر پھینکے جانے کے خلاف پریس کلب حیدرآباد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین پلے کارڈ اُٹھائے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کررہے تھے۔
جبکہ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے شیراز پیرزادہ، ڈاکٹر حماد سندھی اور دیگر نے کہاکہ سندھ اور بلوچستان کے اندر مختلف ایجنسیاں، قوم پرست کارکنوں اور رہنمائوں کو گرفتار کرکے لاپتا کررہی ہیں، سندھ میں جسمم کے درجنوں کارکنوں کو ریاستی اداروں نے غائب کردیا ہے جن میں آصف پنہور، روحیل لغاری، واجد لانگا اور دیگر شامل ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ لاپتا کئے گئے تمام قوم پرست کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے۔