اسلام آباد (جیوڈیسک) لال مسجد ہنگامہ آرائی کیس میں خطیب مسجد مولانا عبدالعزیز کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے ہیں۔
مولانا عبدالعزیز پر مشرف دور حکومت میں ہنگامہ آرائی کا الزام تھا، اسلام آباد کے سول جج ثاقب جواد نے نے یہ وارنٹ سول سوسائٹی کی جانب سے ہنگامہ آرائی کیس میں جاری کئے ہیں۔
تھانہ آبپارہ کی پولیس کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ آئندہ پیشی پر مولانا کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرے۔