تشدد کا شکار کم سن گھریلو ملازمہ طیبہ کو بازیاب کرا لیا گیا

Taiba

Taiba

اسلام آباد (جیوڈیسک) تشدد کا شکار کم سن گھریلو ملازمہ طیبہ کو اسلام آباد کے نواحی علاقے سے بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق طیبہ کی بازیابی کیلئے خصوسی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔

حساس ادارے اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں بچی کو اسلام آباد کے نواحی علاقے سے بازیاب کروایا گیا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے طیبہ کو بازیاب کرنے کا دعویٰ غلط ہے، بچی کے قریبی عزیزوں نے خود اسے پولیس کے حوالے کیا۔ طیبہ کے ہمراہ بچی کو ساتھ لے جانے والے مبینہ والدین بھی ہیں۔

ذرائع کے مطابق بچی کی برما ٹاؤن سے بازیابی کی اطلاعات پولیس نے میڈیا تک پہنچائیں۔ میڈیا تک خبر پہنچا کر پولیس خود کریڈٹ لینا چاہ رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق طیبہ کا کل پمز میں میڈیکل ہوگا جبکہ بدھ کو سپریم کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔