نیویارک (جیوڈیسک) یونیسف نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ دنیا میں ہر پانچ منٹ میں تشدد کی وجہ سے ایک بچہ ہلاک ہوتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بچوں کی اکثر اموات جنگ زدہ علاقوں سے باہر ہوتی ہیں۔
رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر دنیا بھر میں حکومتوں نے اقدامات نہیں کیے تو آئندہ سال 20 برس سے کم عمر کے 345 بچے روزانہ کے حساب سے ہلاک کیے جاسکتے ہیں۔ یونیسف کا کہنا ہے۔
کہ غربت میں رہنے والے بچے تشدد کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔ لاطینی امریکہ میں بلوغت تک پہنچنے والے لڑکے کے تشدد سے ہلاک ہونے کے امکانات برطانیہ کے مقابلے میں 70 گنا زیادہ ہیں۔