اسلام آباد (جیوڈیسک) لاپتہ افراد کے لواحقین دوسرے روز بھی پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے سراپا احتجاج رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس تشدد احتجاج سے نہیں روک سکتا۔ وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی تک دھرنا جاری رکھیں گے۔
آمنہ مسعود جنجوعہ نے لواحقین کے ہمراہ پریس کانفرنس بھی کی اور کہا کہ ان کی 9 سالہ جدوجہد میں پہلی مرتبہ معصوم بچوں عورتوں اور بوڑھوں پر تشدد کیا گیا۔ لاپتہ افراد تیس مئی تک بازیاب نہ ہوئے تو احتجاج کے اگلے مرحلے کا اعلان کرینگے۔ آمنہ مسعود نے کہا کہ ان کی زندگی کو خطرہ ہے جبکہ لواحقین کہتے ہیں کہ مطالبات نہ مانے گئے تو خود سوزی جیسا انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبور ہوں گے۔