کراچی : بدامنی، شرانگیزی اور فتنہ و فساد پھیلانے والے مسلمان نہیں ہو سکتے۔ پاکستان کی بقا صرف روحانی انقلاب سے ممکن ہے ان خیالات کا اظہار، چیئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان و امیر مشائخ عظام پاکستان کے صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
انھوں نے مزید کہا ہے کہ بدامنی، شرانگیزی اور فتنہ وفساد پھیلانے والے مسلمان نہیں ہوسکتے،ان لوگوں کی وجہ سے پوری دنیا میں مسلمانوں کی بدنامی ہوئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ،مسلمان تو سراپا امن ومحبت ہوتاہے،پاکستان میں مسلمانوں کی اکثریت تمام انبیاء کرام کوماننے والوں کی ہے،ہمیں انسان توکیا جانوروں کیساتھ بھی حسن سلوک کرنے کاحکم دیاگیا ہے۔
اللہ تعالیٰ اپنے سچے بندوں کیساتھ تعلق رکھتاہے،لاثانی سرکارسے مل کر اب مغربی دنیا کو بتانا چاہتاہوں کہ اسلام امن وآشتی کامذہب ہے، لاثانی سرکاراسلام کے اصل چہرے سے اقوام عالم کو روشناس کروارہے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے موجودہ تمام مسائل کا حل ، روحانی انقلاب میں پنہاں ہے ۔ روحانی انقلاب ہی دلوں سے نفرت اور باہمی تنازعات کے خاتمے کا باعث بنے گا۔
ہماری جدوجہد کسی غیر اسلامی نظام کے لئے نہیں بلکہ ایک پر امن پاکستان اور پرسکون دنیا کیلئے ہے۔ہم روحانی انقلاب کے ذریعے دلوں میں چھائی کدروتوں کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔اللہ تعالی ان سچے بندوں کا ساتھ دیتا ہے جو فلاح انسانیت کیلئے بلا امتیاز رنگ و نسل کام کرتے ہیں۔ بین المذاہب امن اتحاد پاکستان کا مقصد بھی اسلام کے تشخص کی درست نمائندگی کرنا ہے۔
کرپشن نے ملکی معیشت کو نقصان اور اس کی جڑوں کو کھوکھلا کردیا ہے ۔ پانامہ لیکس کی انکوئریپاک فوج کی سرپرستی میں کرائی جائے۔ کیونکہ کرپشن میں ملوث عناصر کا سخت سے سخت احتساب پاکستان کی سالمیت کیلئے ناگزیر ہوگیا ہے۔
محمد یامین نقشبندی رابطہ نمبر 0308-2490789 میڈیا سینیٹر ، بین المذاہب امن اتحاد پاکستان شاہ فیصل کالونی ، کراچی۔