اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ نائن الیون کے بعد پورا خطہ تشدد کا شکار رہا، تشدد کی تحریک کا دور امریکا نے ہمارے پڑوس میں شروع کیا۔
اسلام آباد میں عدم تشدد کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ تحریک پاکستان عدم تشدد کی بہترین مثال ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں تشدد کی پیچیدگیوں اور چیلنجوں کا احساس ہے۔ موجودہ حکومت کو معاشرے سے تشدد کے خاتمے کا مینڈیٹ ملا ہے، اٹھارہ کروڑ عوام میں چیلنجوں سے نمٹنے کی صلاحیت موجود ہے۔
مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ نائن الیون کے بعد پورا خطہ تشدد کا شکار رہا، تشدد کی تحریک کا دور امریکا نے ہمارے پڑوس میں شروع کیا۔