لاہور (جیوڈیسک) پنجاب حکومت نے لاہور میں تشدد کا نشانہ بننے والی 12 سالہ گھریلو ملازمہ کے علاج اور تعلیم کے اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا ہے، ڈی سی او لاہورنے متاثرہ بچی کے والدین کو دو لاکھ روپےکا امدادی چیک بھی دیا۔جوہرٹاؤن میں تشدد کا نشانہ بننے والی 12 سالہ گھریلو ملازمہ اُم ِرباب جناح اسپتال میں زیر علاج ہے
ڈاکٹروں کے مطابق اسکے کے سر میں خون جم چکا ہے تاہم حالت خطرے سے باہر ہے، سی ٹی اسکین کی رپورٹ ہفتے کو جاری ہوگی، حکومت پنجاب نے اُم رباب کے علاج اورتعلیم کے اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا ہے، جبکہ پنجاب حکومت کی طرف سے ڈی سی او لاہور کیپٹن ریٹائر محمد عثمان نے ملازمہ کے والدین کو 2 لاکھ کا امدادی چیک دیا۔