میانوالی (جیوڈیسک) شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں نامزدگی نہیں، انتخاب ہوا، عمران نے تبدیلی کی ہوا چلادی، وی آئی پی کلچر کیخلاف آواز اٹھائی تو سیاسی جماعتوں میں ہلچل مچ گئی۔
میانوالی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ میانوالی جاگ گیا ہے، نئے پاکستان کی داستان میں میانوالی کا نام یاد رہے گا، خیبر پختونخوا میں نامزدگی نہیں انتخاب ہوا، عمران نے تبدیلی کی ہوا چلادی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران نے وی آئی پی کلچر کیخلاف آواز اٹھائی، پیپلز پارٹی کے لوگ پارٹی میں بغاوت کررہے ہیں، زرداری نے گھٹنے ٹیک کر 3 رکنی کمیٹی بنادی، ایم کیو ایم نے رابطہ کمیٹی معطل کرکے احتساب شروع کیا، متحدہ اپنے رہنماؤں سے اثاثوں کی تفصیلات مانگ رہی ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کو کسانوں کا نہیں سرمایہ داروں کا احساس ہے، خیبر پختونخوا میں جلد بلدیاتی انتخابات کرائے جارہے ہیں