ممبئی (جیوڈیسک) ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کے آسٹریلیا میں بھی چرچے ہیں۔ دونوں کو تاریخی اور دنیا کے خوبصورت ترین کرکٹ سٹیڈیم ایڈیلیڈ اوول میں شادی کرنے کی دعوت مل گئی۔
اوول اسٹیڈیم 146 برس پرانا ہے، کسی بھی کرکٹر کیلئے یہاں کھیلنا اعزاز سے کم نہیں اور اگر اس دلکش میدان پر شادی ہو جائے تو کیا ہی کہنے، کرکٹ کے ہیرو اور بالی ووڈ ہیروئن کی شادی کی خبروں کی ابھی تصدیق تو نہیں ہوئی لیکن افواہوں کی دھوم پوری دنیا میں مچ چکی ہے۔