ویرات کوہلی ارجنا ایوارڈ لے اڑے

Virat Kohli

Virat Kohli

نئی دہلی (جیوڈیسک) نئی دہلی بلے باز کو سول ایوارڈ صدر پرناب مکھرجی نے گزشتہ سیزن میں بہترین کارکردگی پر دیا۔ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو ارجنا ایوارڈ دے دیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز ویرات کوہلی کو بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں منعقدہ ایک سرکاری تقریب میں صدر پرناب مکھرجی نے ارجنا ایوارڈ دیا۔

اس سے قبل یہ ملکی سول ایوارڈ یوراج سنگھ کو 2012 اور فاسٹ بالر ظہیر خان کو 2011 میں دیا گیا تھا۔ ویرات کوہلی نے ملکی ایوارڈ ملنے کو اپنی زندگی کا یادگار لمحات میں سے ایک قرار دیا۔ ویرات کوہلی کے علاوہ بھارت کے دیگر کھیلوں میں بھی کارہائے نمایاں سر انجام دینے والوں کو ایوارڈ دیا گیا۔