ویرات کوہلی دوسرے بہترین قابل فروخت ایتھلیٹ قرار

Virat Kohli

Virat Kohli

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی بیٹسمین ویرات کوہلی کو برطانوی میگزین سپورٹس پرو نے برٹش فارمولا ون ریسر لوئس ہملٹن کے بعد دوسرا بہترین قابل فروخت کھلاڑی قرار دیا ہے۔ لسٹ میں کیون پیٹرسن پچیسویں نمبر پر جگہ بنا سکے ہیں۔

تیسرے نمبر پر امریکی فٹبالر رابرٹ گریفن، چوتھے پر پرتگالی سٹارکرسٹیانو رونالڈو، پانچویں پربلغاریہ کے ٹینس سٹارگریگور دمتروف، چھٹے پر جمیکن ایتھلیٹ یوسین بولٹ، ساتویں پر نیمار، آٹھویں پر امریکی سوئمر مسی فرینکلن، نویں پر باسکٹ بال سٹار بلیک گریفن اور دسویں نمبر پر امریکی ٹینس سٹار سلونی سٹیفنز موجود ہیں۔