بنگلور (جیوڈیسک) رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی نے آئی پی ایل میں نئی تاریخ رقم کر دی۔ وہ ایونٹ کے ایک ہی سیزن میں تین سنچریاں سکور کرنے والے اولین بیٹسمین بن گئے ہیں۔
انہوں نے گزشتہ روز گجرات لائنز کیخلاف آخری اوور کی تیسری بال پر چھکا لگا کر یہ اعزاز حاصل کیا اور 109 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ستائیس سالہ بیٹسمین نے اپنی اولین ٹی ٹونٹی سنچری گجرات لائنز کیخلاف راجکوٹ میں 30 اپریل کو بنائی تھی جب وہ 100 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
جبکہ انہوں نے سات مئی کو بنگلور میں رائزنگ پونے سپر جائنٹس کیخلاف بھی ناقابل تسخیر 108 رنز بنائے تھے۔