ممبئی (اصل میڈیا ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 3 ہزار رنز بنانے والے پہلے بیٹسمین بن گئے۔
کوہلی نے یہ سنگ میل احمد آباد میں انگلینڈ کے خلاف ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچ میں عبور کیا۔
خیال رہےکہ بھارتی کپتان کا یہ 87 واں میچ تھا جس میں انہوں نے 3 ہزار کا ہندسہ عبور کیا۔
کوہلی کے بعد نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل ہیں جنہوں نے 99 میچز میں 2839 رنز بنا رکھے ہیں جب کہ تیسرے نمبر پر ان کے ہم وطن روہت شرما ہیں جنہوں نے 109 میچز میں 2773 رنز بنائے ہیں۔
واضح رہے کہ کوہلی نے 87 میچز میں 50.86 کی اوسط سے 3ہزار ایک رنز بنائے ہیں اور اب تک کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں ان کی اوسط 50 سے زیادہ ہے۔