ورجینیا، نیویارک میں غیرقانونی امیگرینٹس کو نوکریاں، 8 افراد کو قید کا سامنا

New York

New York

نیویارک (جیوڈٰسک) ورجینیا اور نیو یارک میں پاکستانیوں سمیت غیر قانونی امیگرینٹس کو ملازمت دینے اور ان کے ساتھ غیرانسانی سلوک کرنے کے الزام میں 9 سیون الیون اسٹورز کے مالکان کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ ملزموں میں فرخ، اس کی اہلیہ بشری بیگ، اس کے بھائی زاہد اور شاہ نواز بیگ بھی شامل ہیں۔ امریکی حکام نے چودہ اسٹورزکے فرنچائزڈرائٹس ختم کرنے کی کارروائی شروع کردی ہے جبکہ نیویارک میں 13 لاکھ ڈالر مالیت کے 5 گھروں کو بھی قبضے میں لے لیا ہے۔

امریکی اٹارنی کا کہنا تھاکہ اسٹورز کے مالکان فراڈ میں ملوث ہیں۔8 مرد اورایک خواتین پرمشتمل یہ گروہ نیویارک اور نیو ورجینیا میں اسٹورز چلاتا تھا اور حکام کا کہنا ہے کہ انتہائی منظم انداز سے دھوکا دہی جاری تھی۔

حکام نے دعوی کیا ہے کہ 25 سے زائد لوگوں کی شناختی دستاویزات کی بنیاد پر غیر قانونی امیگرینٹس کو جعلی شناختی دستاویزات دی جاتی تھیں اور ان میں سے کچھ ایسے افراد بھی تھے جن کا انتقال ہو چکا ہے۔ جرم ثابت ہوا تو ملزموں کو 20 سال قید ہو سکتی ہے۔