ویزہ نہ ہونے کی وجہ سے فیصل آباد وولفز ٹیم پریکٹس میچ نہ کھیل سکی

Uulfz Team

Uulfz Team

موہالی (جیوڈیسک) چندی گڑھ کا ویزہ نہ ہونے وجہ سے فیصل آباد وولفز کی ٹیم پریکٹس میچ نہ کھیل سکی۔ منتظمین پر امید ہیں کہ چندی گڑھ کے ویزے کا مسئلہ آج حل ہو جا ئے گا فیصل آباد وولفز نے چندی گڑھ کا ویزہ نہ ہونے کی وجہ سے رات موہالی کے ایک کلب ہاوس میں گزاری۔

منتظمین نے چندی گڑھ کے ویزے کا مسئلہ آج سہ پہر تک حل ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ شیڈول کے مطابق فیصل آباد وولفز کو چیمپئینز لیگ کے کوالیفائینگ راونڈ کے میچز موہالی میں کھیلنا ہے۔

جبکہ ٹیموں کی رہائش چندی گڑھ کے فائیو سٹار ہوٹل میں ہے۔ چندی گڑھ کا ویزہ نہ ہونے کی وجہ سے فیصل آباد وولفز کی ٹیم موہالی میں رہنے پر مجبور ہوئی۔ جس کی وجہ سے چندی گڑھ میں آج ہونے والے م پریکٹس میچ میں بھی حصہ نہ لے سکی۔ ٹیم ذرائع کا کہنا ہے کہ ویزہ ملنے کی صورت ٹیم چندی گڑھ چلی جائے گی۔