ویزا درخواستوں پر قواعد کے تحت عمل ہوتا ہے : برطانوی ویزہ ڈائریکٹر

British

British

برطانوی (جیوڈیسک) ڈائریکٹر ساتھ ایشیا برطانوی ویزا امیگریشن مینڈی آئیومی نے کہا ہے کہ برطانیہ میں امیگریشن قوانین تمام ممالک کے لیے یکساں ہیں۔ ویزا درخواستوں پر قواعد کے مطابق عمل کیا جاتا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مینڈی آئیومی کا کہنا تھا کہ دوہزار بارہ میں سولہ ہزار پاکستانی طلبہ نے اسٹوڈنٹس ویزے کیلئے درخواستیں دیں۔

جن میں سے گیارہ ہزار طلبہ و طالبات کو ویزے جاری کیے گئے۔ امیگریشن ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ اسٹوڈنٹس ویزے کا عمل تین ہفتے میں مکمل کر نے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اعلی تعلیم کیلئے آنے والے طلبہ و طالبات کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ ویزہ فیس کا تعین بھی برطانوی پارلیمنٹ کرتی ہے۔

مینڈی آئیو می کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں بعض غیر معیاری تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ اسٹوڈنٹس ویزا کے لیے درخواست دینے والے جعلی دستاویزات جمع کرانے سے گریز کریں۔ امیدواروں کی جانب سے عام شکایات غیر مصدقہ دستاویزات جمع کرانا ہوتا ہے۔