ٹیکسلا (تحصیل رپورٹر) ایڈو کے زیر انتظام بصارت سے محروم افراد کے لئے قائم تعلیمی ادارے اجالا کے سالانہ نتائج اور یوم والدین کی پر وقار تقریب ایڈو آئی ہسپتال گدوال کے سبزہ زار میں منعقد کی گئی، تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ چئیرمین ایگریکلچرو چئیرمین یونین کونسل لب ٹھٹھو حاجی علی اصغر اعوان تھے جبکہ امریکہ سے نجی دورے پر آئے ہوئے تنظیم کے بانی رکن نیورو فزیشن ڈاکٹر شاہد رفیق ، سر پرست اعلیٰ اجالا راجہ سرفراز اصغر اور صدر ایڈو قیصرہ بیگ نے خصوصی شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی علی اصغر اعوان کا کہنا تھا کہ خصوصی بچے ہماری توجہ کے متقاضی ہیں انکی تعلیم و تربیت اور انھیں معاشرے کا کار آمد شہری بنانا ہم سب کی قومی و ملی ذمہ داری ہے،ایڈو کے منتظمین مبارک باد کے مستحق ہیں جنہوں نے ا سکارے خیر کا آغاز کر کے اپنی دنیا و آخرت سنوارنے کا بندوبست کیا۔۔۔
انھوں نے منتظم اعلیٰ سید عبداللہ مسعود اور انکی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بانی رکن ایڈو نیورو فزیشن ڈاکٹر شاہد رفیق کا کہنا تھا کہمیں سیکنڈ ائیر کا طالب علم تا جب ہم نے پہلی دفعہ ایک سکول میں ایڈو کے زیر اہتمام فری آئی کیمپ لگایا،آج الحمد و للہ ہمارا لگایا ہوا یہ پودا ایک تناور درخت کی شکل اختیار کر چکا ہے جس کی مجھے بے حد خوشی ہے،ایڈو کی ٹیم نے سنجیدہ کوششیں جاری رکھیں،سید عبداللہ مسعود نے اس کام کا بیڑا اٹھایا اور اب تک وہ خدمت انسنایت کے اس عظیم مشن کا آگے بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں،ڈاکٹر شاہد رفیق کے والد نے ایڈو کی فلاحی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے چھ لاکھ روپے عطیہ کا اعلان کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منتظم اعلیٰ ایڈو سید عبداللہ مسعود کا کہنا تھا کہہم ڈاکٹر شاہد رفیق کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے نہ صرف ہماری حوصلہ افزائی فرمائی بلکہ اس عظم کاز کے لئے مالی معاونت بھی فراہم کی،انکا کہنا تھا کہ قوت بصات سے محروم افراد کسی میدان میں کسی سے کم نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ انھیں تعلیم و تربیت کے بہترین مواقع فراہم کئے جائیں،آغا ز میں چودہ بچوں سے چلنے والے سکول میں آج پچا س سے زائد بچے زیر تعلیم ہیں جن کے تمام اخراجات تنظیم برداشت کرتی ہے،سکول کے پرنسپل آصف ہارون کا کہنا تھا کہ ایک اندازے کے مطابق پوری دنیا میں اس وقت 39 ملین افراد قوت بصارت سے محروم ہیں،جس میں سے 85 فیصد افراد قابل علاج ہیں،ایڈو نے 2006 با ضابطہ قوت بصارت سے محروم افراد کی تعلیم کے لئے اجالا سکول کا آغاز کیا،دنیا میں کئی مثالیں موجود ہیں کہ قوت بصارت سے محروم افراد نے تعلیم کے میدان میں کارہائے نمائیاں سر انجام دیئے،تقریب سے صدر ایڈو محترمہ قیصرہ بیگ نے بھی خطاب کیا۔۔۔
قوت بصارت سے محروم سکول کے بچوں نے مختلف ٹیبلو اور ملی نغمے پیش کئے مہمان خصوصی حاجی علی اصغر اعوان نے پوزیشن ہولڈرز بچوں میں انعامات تقسیم کئے اور اپنی جانب سے سکول کے لئے بطور عطیہ نقد رقم منتظم اعلیٰ ایڈو سید عبداللہ مسعود کے سپرد کی،تقریب میں بچوں کے والدین کے علاوہ ایڈو کے عہدیداران ، مسلم لیگ یوتھ ونگ واہ کینٹ کے صدر اسامہ قاضی ، وائس پریذیڈنٹ آئی ڈی اے ویلفئیر باڈی سید شعیب زیدی، صدر تحصیل پریس کلب ٹیکسلا و میڈیا ایڈوائزر ایڈو ڈاکٹر سید صابر علی بھی موجود تھے،۔۔۔ ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا0300-5128038