کراچی : ویژنری فائونڈیشن پاکستان نے ضلع وسطی کراچی کے تعاون سے ضلع میں تعلیم، صحت اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے ضلع وسطی کراچی کی انتظامیہ اور نوجوانوں کے لئے پروگرامز کی بریفنگ کا انعقاد ضلع وسطی کے کانفرنس ہال میں کیا۔ تقریب کا بنیادی مقصد ضلع وسطی کراچی کی انتظامیہ کے ساتھ ان پروگرامز کی تفصیلات شئیر کرنا تھا۔
تقریب کا آغاز کرتے ہوئے، ویژنری فائونڈیشن پاکستان کے چیف ایگزیکیوٹیو آفیسر جناب راشد محمود خان نے پروگرامز کی تفصیلا ت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ، کہ ضلع وسطی کراچی کی انتظامیہ اور سپورٹ کے ساتھ اسکول اور آئوٹ آف اسکول نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لئے ان کی تنظیم کم مدتی اور طویل مدتی پروگرام شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، ساتھ ہی بہت سی مزیدتنظیموں کو بھی ضلع وسطی کی انتظامیہ کے ساتھ منسلک کریں گے جو ان پروگرامز پر کام کر رہی ہیں۔فوری طورپر اسکول کے بچوں کے لئے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد، اسکول کے بچوں کے لئے مختلف کمپیٹیشن کا انعقاد ، اور نوجوانوں کی قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔
چیئرمین ضلع وسطی ریحان ہاشمی نے ویژنری فائونڈیشن پاکستان کی کاوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کے ضلع وسطی کے نوجوانوں کے لئے ضلعی انتظامیہ نے پلاننگ فیز مکمل کر لیا ہے اور بہت جلد اس پر عملدرآمد شروع کرنے والے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ایک ٹیم پلئیر ہیں اور یہ تمام نوجوان میری ٹیم ہیں، اور ان کے ساتھ مل کر پاکستا ن کی، کراچی کی اور خاص ضلع وسطی کی ترقی کے لئے کام کریں گے۔اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے تمام پروگرامز میں اپنے ہر طرح کے تعاون کی بھی یقین دہانی کروائی۔
اس تقریب میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔جن کا تعلق ضلع وسطی کراچی کے مختلف علاقوں اور تنظیموں سے تھا ۔۔ نوجوانوں نے ویژنری فائونڈیشن پاکستان کی اس کاوش کو بہت سراہا اور اس بات پر ذوردیا کے اس طرح کے پروگرامز تواتر کے ساتھ ہونے چاہیں اور ضلع وسطی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے ساتھ مل کر اس سلسلے میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔