لاہور (جیوڈیسک) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ دورہ انگلینڈ میں ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ اسکواڈ کو حتمی شکل دے رہے ہیں، چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ ڈسپلن کے بارے میں ان کا نظریہ ہے کہ ٹیم میں ڈسپلن ہو گا تو پرفارمنس بھی اچھی ہو گی۔
انضمام الحق نے ملک میں کرکٹ کی بہتری کے لئے کلب کرکٹ کی اہمیت پر زور دیا اور ایمپرا کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم نوویں نمبر پر ہیں تو ہمیں حقیقت کو تسلیم کر لینا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ سلیکشن میں کوچ کی رائے کو بھی شامل کریں گے، محمد حفیظ کی رپورٹ میں کافی بہتری آئی ہے، پرامید ہوں کہ حفیظ انگلینڈ کا دورہ کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی ٹیم سے بڑی اچھی توقعات ہیں۔