گجرات، بریشیا (محمد یوسف) دورہ یورپ کے آخری مرحلے پر اٹلی میں بڑے دینی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پیر مفتی محمد عثمان افضل قادری نے کہا ہے کہ امت مسلمہ خصوصا مسلم حکمران اپنی توجہ کا مرکز اور محور خانہ کعبہ اور روضہ رسول کو بنائیں۔ عارضی دنیا کو اللہ رسول کے احکامات کے مطابق بہتر کریں جبکہ ہمیشہ رہنے والی آخرت کی تیاری پر بھی خسوصی توجہ دی جائے۔ تعلیم قرآن کو عام کیا جائے اور فارغ اوقات میں دور وسلام کی کثرت کی جائے۔ جسم کی ضروریات کے ساتھ روح کی غذا کا بھی اہتمام کریں۔ ایک حصے میں تکلیف ہو تو سارے جسم کو محسوس ہوتی ہے اسی طرح ساری امت مسلمہ کو ایک دوسرے کی تکلیف کا احساس اور اس کے حل کیلئے کوشاں ہونا چاہئے۔ اجتماع سے قبل بڑی تعداد میں مریدین وعقیدتمندوں نے میلان ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا اور جلوس کی شکل میں بریشیا لایا گیا۔ پیر مفتی عثمان افضل قادری نے اورسیز تارکین وطن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دورہ یورپ کے موقع پر جس احترام ومحبت کا مظاہرہ کیا اس کو ہمیشہ یاد رکھوں گا اور دعا گو ہوں کہ اللہ کریم دارین میں سب احباب کو جزائے خیر عطا فرمائیں۔ دورہ اٹلی کے موقع پر انہوں بریشیا کے علاوہ دیگر شہروں میں منعقدہ روحانی محافل اور دیگر تقاریب میں شرکت کی۔ بعد ازں وطن واپس روانہ ہو گئے۔