دورہ نیوزی لینڈ کے لئے پاکستان ٹیم کا اعلان چند روز میں متوقع

Pakistan Team

Pakistan Team

لاہور (جیوڈیسک) دورہ نیوزی لینڈ کے لئے قومی ٹیم میں کون کون سے پلیئرز شامل ہونگے، اس کا اعلان آئندہ چند روز میں ہو جائے گا۔ کیویز کے دیس پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

سریز کیلئے ڈومیسٹک ٹورنامنٹس میں پرفارمنس کی بنیاد پر فیصلے کیے گئے تو سلمان بٹ، کامران اکمل، سعد علی اور سہیل خان کم بیک کر سکتے ہیں جبکہ انجری پر قابو پانے والے اظہر علی کا بھی کم بیک متوقع ہے۔

احمد شہزاد یا پھر امام الحق کی بھی بطور اوپنر انٹری ہو سکتی ہے۔ باولنگ کی بات کی جائے تو 33 سالہ ٹی 20 کے ٹاپ وکٹ ٹیکر عمید آصف کا نام بھی زبان زد عام ہے۔