دورہ جنوبی افریقا: محمد عباس اور شاداب خان مکمل فٹ نہ ہو سکے
Posted on December 24, 2018 By Majid Khan کھیل, لاہور
Shadab Khan – Mohammad Abbas
لاہور (جیوڈیسک) جنوبی افریقا کے دورے پر موجود قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عباس اور اسپنر شاداب خان مکمل فٹ نہ ہو سکے۔
ذرائع کے مطابق محمد عباس اور شاداب خان کے ری ہیب کے عمل کے دوران کوئی بہتری نہیں آئی جس کے باعث محمد عباس باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عباس کندھے اور شاداب خان گروئن انجری کا شکار ہیں اور دونوں کھلاڑی تین روزہ پریکٹس میچ میں بھی ایکشن میں نہیں تھے۔
ذرائع کے مطابق شاداب خان کے بھی مکمل فٹ ہونے میں ابھی وقت درکار ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 26 دسمبر سے سینچوریں میں شروع ہوگا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com