اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ امریکا کے موقع پر تمام کورونا ضابطہ کار (ایس او پیز) کو نظرانداز کر دیا۔
شاہ محمود قریشی نے اکثرموقعوں پرماسک لگانے سے گریز کیا۔ انہوں نے ائیرپورٹ پرماسک لگایا اور صحافیوں سے مصافحہ بھی کیا۔
دوسری جانب اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب منیر اکرم نے بھی شاہ محمود قریشی کی پیروی کرتے ہوئے ماسک اتار دیا۔
خیال رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر 5 روزہ دورے پر نیویارک پہنچے ہیں جہاں وہ اقوام متحدہ کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے۔
علاوہ ازیں وہ کونسل آن فارن ریلیشنز کی تقریب سے بھی خطاب کریں گے۔