لاہور (جیوڈیسک) دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے ون ڈے اور ٹی 20 کا اعلان کر دیا گیا، سرفراز احمد ون ڈے اور ٹی 20 میں کپتانی کے فرائض سرانجام دیں گے، ٹی 20 سکواڈ میں احمد شہزاد، کامران اکمل ، محمد حفیظ، بابراعظم، فخرزمان، عماد وسیم، شاداب خان ، محمد نواز، حسن علی ،سہیل تنویر اوررومان رئیس شامل ہیں۔
ون ڈے سکواڈ میں محمد عامر ، شعیب ملک ، احمد شہزاد ، کامران اکمل شاداب خان ،حسن علی ، محمد حفیظ ، کامران اکمل ، بابر اعظم ، فخر زمان آصف ذاکر ، عماد وسیم ، شاداب خان ، جبکہ فاسٹ بولر میں حسن علی ، وہاب ریاض ، محمد عامر اور جنید خان شامل ہیں ، سپنر محمد اصغر اور آل راؤنڈر فہیم اشرف بھی ون ڈے ٹیم کے اسکواڈ میں شامل ہیں ۔
اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سلیکٹر انضام الحق نے کہا کہ نئے کھلا ڑیوں کو موقع دینے کی کوشش کی ہے ، فٹنس کا ایک معیار کھا گیا ہے عمر اکمل فٹنس ٹیسٹ پاس نہیں کرسکے ، ٹی 20 میں محمد عامر کو آرام دیا ہے ، کسی بھی کھلاڑی کی وجہ سے ٹیم ڈسٹرب ہوتی ہو تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔