لاہور (جیوڈیسک) دورہ زمبابوے کے لئے قومی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد سے مشاورت کے بعد ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جب کہ دورہ زمبابوے سے قبل ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر احمد شہزاد کو ڈراپ کردیا گیا ہے، پاکستان، زمبابوے اور آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز یکم جولائی سے 8 جولائی تک زمبابوے میں شیڈول ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں :احمد شہزاد پر ماری جوانا استعمال کرنے کا الزام قومی ٹیم کے 15 رکنی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کی قیادت سرفراز احمد کریں گے، دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، محمد حفیظ، صاحبزادہ فرحان، حارث سہیل، شعیب ملک، آصف علی، حسین طلعت، محمد عامر، فہیم اشرف، شاداب خان، محمد نواز، حسن علی، عثمان خان شنواری اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
پاکستان اور زمبابوے کے مابین 5 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز 13جولائی سے 22جولائی تک کھیلی جائے گی، ون ڈے سیریز کے لئے 16 رکنی ٹیم میں فخر زمان، امام الحق، محمد حفیظ، شعیب ملک، بابر اعظم (فٹنس سے مشروط)، آصف علی، سرفراز احمد کپتان، محمد نواز، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، جنید خان، عثمان شنواری، یاسر شاہ، حسن علی اور حارث سہیل شامل ہیں۔