گولڑہ شریف کے گدی نشین پیرصاحب جلال الدین اور پیر جامی الدین نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ وہ اسلام آباد کے حلقہ این اے 49 سے جاوید ہاشمی جبکہ راولپنڈی کے حلقہ این اے 53 سے غلام سرور خان کی حمایت کریں گے۔
دونوں گدی نشینوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم کسی سیاسی جماعت کی نہیں بلکہ شخصیات کی حمایت کر رہے ہیں۔ مخدوم جاوید ہاشمی ملک کی ایک مشہورشخصیت ہیں۔
ہم اسلام آباد کے حلقہ این اے 48 سے ان کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں، پریس کانفرنس میں مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ گولڑہ شریف کا اثر خیبر سے کراچی تک ہے۔