زیارت ( نمائندہ ) وادی زیارت اور اس کے قریبی علاقوں میں گزشتہ روز سے موسلادھا بارش اور پہاڑوں پر ہلکی ہلکی برف باری کا سلسلہ جاری رہا جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا اور گیس پریشر بھی مکمل طور پر غائب رہا ۔
جس سے اہلیان زیار ت کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا محکمہ موسمیات کے مطابق وادی زیارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارش 40.8 ملی میٹر ریکارڈ کیا گیا جس سے وادی کا موسم خوشگوار اور سردی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا ۔