زیارت (نامہ نگار) شجر کاری مہم کے تحت گورنمنٹ بوائز ہائی سکول تاندوانی میں شجرکاری مہم کی گئی جسمیں مولوی عبداللہ ،محمد حنیف ، عجب خان ، فرید اللہ، محمد الیاس ،حمید اللہ ،عبدالباقی ، مولوی صالح محمد اور دیگر اساتذہ کرا م نے حصہ لیا اور سکول میں مختلف اقسام کے درخت لگائے گئے
اسی اثناء میں میں مولوی عبداللہ نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور اس کے علاوہ اس کی تحفظ ماحول اور قدرتی موسمی اثرات میں موثر ثابت ہو گا درخت بارشیں برسانے کا بھی ایک موثر ترین ذریعہ ہے اور یہ بھی کہا کہ ہمارے اساتذہ کا فرض بنتا ہے کہ ہم علاقے کے عوام اور بچوں کی فلاح و بہبود کا خیال رکھتے ہیں ہماری یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم نے جو درخت لگائے ہیں کہ ہم ان کی صیحح معنوں میں ان کی حفاظت کرے اور دیانتداری اور ایمان داری سے اپنے فرائض سر انجام دیں۔