زیارت، مسلسل بارشوں کے بعدژالہ باری آسمان پر کالے بادل موجود

Weather

Weather

زیارت (نمائندہ) ملک کے دوسرے حصوں کی طرح وادی زیارت میں بھی پچھلے پانچ چھ دنوں سے مسلسل بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری تھا جس سے زمینداروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی۔

علاقے میں موجود خشک سالی کے اثرات بہت حد تک کم ہوئے تھے لیکن بروز سموار کے سہہ پہر کو اچانک بارش کے بعد شدید ژالہ باری ہوئی ژالہ باری کے باعث فصلوں کو بھی نقصانات پہنچے بہر حال کچھ دیر جاری رہنے کے بعد ژالہ باری کا سلسلہ تو رکا لیکن آسمان پر کالے بادل اسی طرح چھائے رہے۔