زیارت ریذیڈنسی اصل شکل میں بحال، وزیراعظم 14 اگست کوافتتاح کریں گے

Residency

Residency

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف 14 اگست کواصل حالت میں بحال کردہ قائد ریذیڈنسی کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم نوازشریف اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پرزیارت ریذیڈنسی کواصل شکل میں بحال کر دیا گیا ہے۔

عمارت کی بحالی میں 15 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔ وزیر اعظم 14 اگست کو قائد اعظم ریذیڈنسی کا افتتاح کریں گے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ زیارت ریذیڈنسی کو قومی اتحاداور قومی ورثے کے طورپر بحال کیاجائے گا۔ زیارت ریذیڈنسی کے افتتاح پرتمام قومی اور صوبائی قیادت وزیراعظم کے ہمراہ ہو گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس جون میں ملک دشمن عناصر نے زیات میں واقع قائد اعظم ریزیڈنسی پر 5 راکٹ فائر کئے جس کے نتیجے میں قائد اعظم کی رہائش گاہ اور اس میں رکھا قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا جب کہ حملہ آوروں نے مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ کو بھی شہید ہو گیا۔