زیارت (جیوڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین بلوچستان کے ضلع زیارت پہنچ گئے، وہاں انہوں نے قائداعظم ریذیڈنسی کا دورہ کیا اور قومی پرچم کشائی بھی کی صدر مملکت جو بلوچستان کے تین روزہ دورے پر ہیں، اپنے دورے کے دوسرے روز وہ آج زیارت پہنچے اس موقع پر گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی اور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ اور دوسرے حکام بھی موجود تھے جبکہ تقریب میں زیارت کے قبائلی عمائدین بھی شریک ہوئے۔
صدر مملکت نے ریذیڈنسی کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور وہاں رکھی گئیں قائداعظم کے زیر استعمال مختلف اشیاء بھی دیکھیں۔ زیارت میں قائداعظم ریزیڈنسی میں شرکت کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جبکہ شہر کے مختلف حصوں اور سڑکوں پر صدر مملکت کی زیارت میں آمد کے حوالے سے خیر مقدمی بینرز آویزاں کئے گئے تھے۔