زیارت ریذیڈنسی کی بحالی، 14 اگست کو افتتاح کردیا جائے گا

Visiting

Visiting

کوئٹہ (جیوڈیسک) چیف سیکرٹری بلوچستان نے کہا ہے کہ زیارت ریذیڈنسی کو اصل شکل میں بحال کرنے کے بعد 14اگست کو شایان شان طریقے سے افتتاح کردیاجائیگا۔

زیارت میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح سے منسوب قائداعظم ریذیڈنسی کو گذشتہ سال 15 جون کو دہشت گردوں نے تباہ کردیاتھا،بعد میں وفاقی و صوبائی حکومتوں نے اس قومی ورثہ کو اصل شکل میں بحال کرنے کا وعدہ کیاتھا۔

چیف سیکریٹری نے کہا کہ قومی اثاثہ کی بحالی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو بحالی کے بارے میں جاری کام کے سلسلے میں انہیں ہفتہ وار رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔